نئی دہلی،5اگسٹ (ایجنسی) امریکہ کی اہم دفاعی سامان کمپنی Lockheed Martin لاک ہیڈ مارٹن نے کہا ہے کہ اس نے اپنے جنگی طیارے ایف -16 کے جدید ترین ورژن ایف -16 بلاک -70 کی مینوفیکچرنگ کی سہولت ٹیکساس سے ہندوستان منتقل کرنے کی پیشکش کی ہے. اس کا ارادہ ہندوستان سے ہی ان طیاروں کی
مقامی اور عالمی طلب کو پورا کرنا ہے.
لاک ہیڈ مارٹن کے پاس ایف -16 بلاک -70 طیارے کی ابھی صرف ایک ہی پیداوار لائن ہے. تاہم ہندوستان کے لئے کی گئی پیشکش کے ساتھ شرط یہ ہے کہ وہ ہندوستانی فضائیہ کے لئے ان طیاروں کو منتخب کرے.